عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
آئینہ
مصنف
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
10-10-2011
صفحات
216

افتتاحیہ از شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا خواجہ خان محمد صاحبؒ سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں

نبی کریمﷺ کی محبت وعظمت ایمان کی بنیاد ہے۔ آپﷺ کی امت کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس نے جہاں دین متین کی حفاظت کی، وہاں ﷺ کی ذات اقدس علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی ناموس کے دفاع میں بڑی حساس اور غیرت مند رہی۔ آپﷺ کی حیات طیبہ ہی میں جھوٹے مدعیان نبوت کا فتنہ کھڑا ہوگیا تھا۔ مگر امت کے ہر اوّل دستے نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ گزشتہ صدی میں مرزاغلام احمد قادیانی نے جب نبوت کا دعویٰ کیا تو الحمدللہ! تمام مکاتب فکر کے علماء امت خصوصاً علماء دیوبند نے بھر پور طور پر اس کا رد کیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، الحمدللہ! ہر سطح پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع کے لئے خدمت کر رہی ہے۔ حال ہی میں شاہین ختم نبوت عزیزم مولوی اللہ وسایا سلمہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اکابرین کے حکم کی تعمیل میں بڑی عرق ریزی کے ساتھ تیس سوالات کے جوابات آئینہ قادیانیت کے نام سے مرتب کئے ہیں۔ فقیر دعاگو ہے کہ اللہ پاک ان کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔ آمین! انشاء اللہ! یہ محنت بارگاہ رسالت علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام میں ان کے قرب کا ذریعہ بنے گی۔ میں تمام اہل علم سے عموماً اپنے سے محبت رکھنے والوں سے خصوصاً گزارش کروں گا کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کریں۔ اللہ پاک مرتب اور تمام معاونین کو جزائے خیر نصیب فرمائیں۔

اہم مضامین کتاب

ختم نبوت کا معنی، مطلب، اہمیت وخصوصیات
قادیانی تحریف اور اس کا جواب
لاہوری، قادیانی، گروپوں کا اختلاف اور حکم
عہد صدیقی ؓ سے دور حاضر تک تحریک ختم نبوت
حیات مسیح پر اسلام، یہودیت اور مسیحیت کا نقطۂ نظر
رفع مسیح الیٰ السماء پر قرآن وسنت کے دلائل
رافعک اور بل رفعہ اللہ کی توضیح وتشریح
رفع ونزول کا امکان عقلی وحکمتیں
قادیانیوں کی وجوہ تکفیر، مسجد، قبرستان ودیگر احکام
اوصاف نبوت اور مرزاقادیانی
لوتقوّل علینا میں قادیانی تحریف کا جواب
عقائد ذکری فرقہ
عقائد بابی فرقہ
عقائد بہائی فرقہ