عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
ائمہ تلبیس یا غارتگران ایمان
مصنف
ابوالقاسم رفیق دلاوریؒ
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-05-2010
صفحات
752

عرض مرتب

حضرت مولانا ابوالقاسم محمدرفیق دلاوریؒ بہت بڑے عالم دین اور بہت ہی نامور صاحب قلم رہنما تھے۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ آپ نے جس موضوع پر قلم اٹھایا اس کا حق ادا کردیا۔ آپ کی کسی بھی عنوان پر تحریر حرف آخر کا درجہ رکھتی تھی۔ آپ کی دیگر کتب کے علاوہ چار کتابوں کو بہت ناموری اور قبولیت عامہ وتامہ نصیب ہوئی۔ ۱… سیرۃ کبریٰ{دوجلدوں میں} ۲… شہادت سیدنا عثمان غنیؓ ۳… رئیس قادیان۔ اور چوتھی کتاب "آئمہ تلبیس" جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ کتاب خیرالقرون کے زمانہ سے اس دور کے ملعون مرزا قادیانی تک کے تمام جھوٹے مدعیان نبوت کے سچے حالات پر مشتمل ہے۔ حضرت مولانا ابوالقاسم رفیق دلاوریؒ حضرت شیخ الہند مولانا محمودحسن دیوبندیؒ کے شاگرد تھے۔ آپ کو حق تعالیٰ نے علم نافع نصیب فرمایا تھا۔ آپ کی یہ تصنیف اوّلاً دارالتصنیف لاہور والوں نے پھر مکتبہ تعمیر انسانیت نے شائع کی۔ اب عرصہ سے نایاب تھی۔ دوستوں کا تقاضہ تھا۔ مکتبہ والے حضرات کی کتب شائع کرنے میں اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ دوستوں کا خیال ہوا کہ حضرت مرحوم کا ہم پر حق ہے۔ ان کی یہ کتاب شائع ہونی چاہئے اور پھر یہ کہ مجلس کے موضوع سے متعلق ہے۔ اس دوران میں کراچی کے کسی مکتبہ نے "جھوٹے مدعیان نبوت" کے نام سے اس کتاب کو شائع کردیا۔ گویا حضرت مصنفؒ کا تجویز کردہ نام ہی بدل دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اس کی تخریج وتحقیق کا کام مولانا محمدتوصیف سے مکمل کرایا گیا۔ جدید حوالہ جات سے کتاب پر نئے سرے سے اتنی محنت ہوگئی ہے کہ باالکل نئی چیز تیار ہوگئی۔ پہلے کی تمام لاہوری اشاعتیں لیتھوپر تھیں۔ اب جدید کمپیوٹرائز کتابت کرانے سے کتاب سے استفادہ کرنا سہل نہیں بلکہ اسہل ہوگیا ہے۔ انشاء اللہ اس کتاب کی اشاعت سے اللہ رب العزت کی رضا اور رحمت دوعالمﷺ کی شفاعت کبریٰ کے حصول کی توقع محسوس کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ایسے فرمادیں۔ اس کریم کے خزانہ میں کیا کمی ہے۔ مصنف مرحوم نے یہ کتاب ۴؍جنوری۱۹۳۷ء کو مکمل فرمائی تھی۔ والسلام! فقیراللہ وسایاملتان … ۱۶؍۵؍۲۰۱۰ … ۱۴۳۱ھ

اہم مضامین کتاب

اسود عنسی
طلیحہ اسدی
مسیلمہ کذاب
مختار ابن ابوعبید ثقفی
حارث کذاب دمشقی
بہاء اللہ نوری
محمد احمد مہدی سوڈانی
مرزاغلام احمد قادیانی
قادیان کے برساتی نبی
یحییٰ عین اللہ بہاری
عہد بنوعباس کے برساتی نبی
عہد حاضر کے دجال کذاب
عقائد بابی فرقہ