اشخاص انصار اسلام کی نشان دہی کریں جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی وجانی وقلمی ولسانی کے علاوہ مالی نصرت
کا بھی بیڑا اٹھایاہو اورمخالفین اسلام اور منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہو کہ
جس کو جود الہام کا شک ہو وہ ہمارے پاس آکر اس کا تجربہ ومشاہدہ کرے۔ اس تجربہ ومشاہدہ کا اقوام غیر کو مزا بھی
چکھادیاہو۔‘‘(اشاعۃ السنۃ نمبر۶ ج۷ ص۱۶۹)
مؤلف براہین احمدیہ کے الہامات پر ایک دو مولویوں نے اعتراض کئے تھے جن کا مولوی محمدحسین بٹالوی نے مفصل
اورمدلل جواب دیا اور کہا کہ ایسے الہامات کا ہوناجائزہے اور اسی کتاب میں یہ الہامات بھی مندرج ہیں جن پر
مختارمدعیہ نے اعتراض کئے ہیں۔ چنانچہ البشری میں بحوالہ براہین احمدیہ یہ الہامات درج ہیں:
۱… ’’الارض والسماء معک کماھومعی‘‘ (البشری ص۱۸، براہین
احمدیہ حصہ چہارم ص۴۸۷حاشیہ درحاشیہ، خزائن ج۱ ص۵۷۹)
۲… ’’قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم
ص۵۲۲، خزائن ج۱ ص۶۲۳ حاشیہ درحاشیہ)
۳… ’’ربّناعاج‘‘ (البشری ص۲۳، براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۵۵۴
حاشیہ درحاشیہ نمبر۴، خزائن ج۱ ص۶۶۲)
۴… ’’انت منی بمنزلۃ لایعلمھا الخلق‘‘ (البشری ص۴۶، براہین
احمدیہ حصہ چہارم ص۵۶۱ حاشیہ درحاشیہ نمبر۴، خزائن ج۱ ص۶۶۸)
۵… ’’کان اللہ نزل من السماء‘‘ یہ الہام ۱۸۸۰ء کا ہے۔(البشری
ج۲
ص۹، حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۹)
۶… ’’انا فتحنا لک فتحاً مبیناً‘‘ (البشری ص۱۳،۳۷، براہین
احمدیہ حصہ سوم ص۲۴۱ حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱، ص۲۶۷)
۷… ’’ھوالذی ارسل رسولہٗ بالھدٰی‘‘ (البشری ص۱۲،۳۷، براہین
احمدیہ حصہ۳ ص۲۳۹ حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱ ص۲۶۵)
۸…’’انا اعطیناک الکوثر‘‘ (البشریٰ ص۳۸، براہین احمدیہ حصہ
چہارم ص۵۱۷حاشیہ درحاشیہ نمبر۳، خزائن ج۱ ص۶۱۷)
۹… ’’عسٰی ان یبعثک ربک مقامامحمودا‘‘ (البشری ج۲ ص۱۰، نزول
الہام ۱۸۸۸ء، آسمانی فیصلہ ص۱۹، خزائن ج۴ ص۳۴۲)
۱۰…’’ما ارسلناک الارحمۃ للعٰلمین‘‘ (البشری ص۳۰، براہین
احمدیہ حصہ چہارم ص۵۰۶حاشیہ درحاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۰۳)
۱۱…’’قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ‘‘ (البشری
ص۲۱،
براہین احمدیہ حصہ سوم ص۲۴۰حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱ ص۲۶۶)
۱۲…’’مارمیت اذ رمیت ولٰکن اللہ رمٰی‘‘ (البشری ص۱۲، براہین
احمدیہ حصہ سوم ص۲۳۹حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱ ص۲۶۵)
۱۳…’’ماکان اللہ لیعذبہم وانت فیھم‘‘ (البشری ص۱۳،۳۶، براہین
احمدیہ حصہ سوم ص۲۴۲ حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱ ص۲۶۷)
۱۴…’’سبحان الذٓی اسرٰی بعدہٖ لیلا‘‘ (البشری ص۲۸، براہین
احمدیہ حصہ چہارم ص۵۰۴ حاشیہ درحاشیہ نمبر۳، خزائن ج۱ ص۶۰۰)
۱۵…’’محمد رسول اللہ والذین معہٗ اشدآء علی الکفار‘‘ (البشری
ص۳۷، براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۵۱۷ حاشیہ درحاشیہ نمبر۳، خزائن ج۱ ص۶۱۶)
۱۶… بلکہ ان کے علاوہ براہین احمدیہ میں اورا لہامات بھی اس قبیل سے ہیں۔ جیسے:’’انک علٰی
صراط مستقیم۔ فاصدع بما تؤمر‘‘ (البشری ص۲۷، براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۵۰۴
حاشیہ درحاشیہ نمبر۱، خزائن ج۱ ص۵۹۹)
۱۷… ’’انذر عشیرتک الاقربین۔دنٰی فتدلٰی، فکان قاب قوسین اوادنٰی‘‘ (البشریٰ ص۲۰، براہین احمدیہ ۴ ص۴۹۳ حاشیہ درحاشیہ نمبر۳، خزائن ج۱ ص۵۸۶)
۱۸… ’’انک الیوم لدینا مکین امین‘‘ (البشریٰ ص۲۸، براہین
احمدیہ حصہ چہارم ص۵۰۴ حاشیہ درحاشیہ نمبر۳، خزائن ج۱ ص۶۰۰)