عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
تذکرہ مجاہدین ختم نبوت
مصنف
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-01-2023
صفحات
390

حدیثِ دِل

فرنگی نے سرزمینِ ہندوستان پر اپنے طاغوتی قدم جماتے ہی یہاں مختلف فتنوں کی کاشت کی، جن میں سے مہلک ترین فتنہ"فتنۂ قادیانیت" ہے۔ یہ فتنہ جو اپنے دامن میں ملتِ اسلامیہ کی تباہی کا سامان لئے ہوئے تھا، حکومت کی دولت کے پروں کی پرواز کے ذریعے ہندوستان اور بیرونِ ہندوستان پہنچایا اور پھیلایا گیا، لیکن ایک صدی کی تاریخ گواہ ہے کہ اِدھر اس فتنے نے سر اُٹھایا اور اُدھر اِسلام کے سپوت اس کی سرکوبی کے لئے سربکف ہوکر میدانِ کارزار میں کود پڑے۔ نبیٔ اَفرنگ کو تحریر، تقریر، مناظرہ اور مباہلہ کے میدان میں چت کیا، دلائل و براہین کے ہتھیاروں سے قادیانی شریعت کی دھجیاں بکھیر دیں اور گلی گلی، کوچہ کوچہ، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر گھوم کر مسلمانوں کو فرنگی نبوّت کی زہرناکیوں سے خبردار کیا۔ مجاہدینِ ختمِ نبوّت کو اس عظیم مشن سے ہٹانے کے لئے ڈرایا، دھمکایا، للچایا، دبایا، ستایا اور تڑپایا گیا، لیکن راہِ عشق کے یہ مسافر عشق کی ایک ہی جست میں یہ ساری رُکاوٹیں عبور کرگئے۔ اگر اس راہِ حق میں انہیں جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو وہ ہنستے مسکراتے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ شہیدانِ ختمِ نبوّت کا پوری اُمت پر اِحسان ہے کہ انہوں نے اپنی لاشوں سے بند باندھ کر آنے والی نسلوں کو دریائے اِرتداد میں غرق ہونے سے بچالیا۔ غازیانِ تحریکِ ختمِ نبوّت محسن ہیں پوری ملتِ اسلامیہ کے، جنھوں نے اپنا سب کچھ لٹادیا لیکن ہمارے ایمانوں کو لٹنے سے بچالیا ہے:

خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را

ایک عرصے سے اس بات کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کوئی مردِ میدان آگے بڑھے اور خصوصیت سے ایک صدی کے دورانیہ میں پھیلے ہوئے مجاہدینِ ختمِ نبوّت کے ایمان پروَر واقعات کو مرتب کردے تاکہ عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک درخشاں تاریخ محفوظ ہوجائے اور نئی نسل اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے آشنا ہوسکے۔

عزیزی مولانا اللہ وسایا صدہا مبارک باد کے مستحق ہیں، جنھوں نے کمربستہ ہوکر اس کارِ خیر کا بیڑا اُٹھایا اور تاریخ کی وادیوں سے ماضی کے گمشدہ اوراق کو نہایت محنت و لیاقت سے اِکٹھا کیا ہے اور انہیں ایک خوبصورت ترتیب میں سجاکر اُمتِ مسلمہ کے سامنے مطالعہ اور فکر و عمل کے لئے رکھا ہے، تاکہ کاروانِ مجاہدینِ ختمِ نبوّت فتنۂ قادیانیت کا سر کچلنے کے لئے ایک نئے جذبے، نئے ولولے اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں، {آمین}

رَبّ العزّت، مصنف اور ان کے گرامی قدر رفقاء کو اس محنت کا اجرِ عظیم عطا کرے اور انہیں اس میدان میں مزید اور مزید کام کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے، آمین!

فقیر خان محمد خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف ضلع میانوالی

اہم مضامین کتاب

سب سے پہلے محافظِ ختمِ نبوّت
ختمِ نبوّت کے پہلے مجاہد
عہدِ صدیقی میں تحفظِ ختمِ نبوّت کی پہلی جنگ
مولانا سیّد محمد انور شاہ کشمیری
شیخ التفسیر حضرت لاہوری
حضرت قاضی احسان احمد شجاع آبادی
"انجمن حمایت اسلام" سے لاہوری مرزائی کا اخراج
شاعرِ ختمِ نبوّت سیّد محمد امین گیلانی
تحریکِ ختمِ نبوّت ۱۹۵۳ء کی کہانی مولانا تاج محمودؒ کی زبانی
تحریکِ ختمِ نبوّت ۱۹۷۴ء کی کہانی مولانا تاج محمودؒ کی زبانی
حضرت ماسٹر تاج الدین انصاری مرحوم
حضرت مولانا احمد حسن امروہیؒ کا خط
مرزائیت کا تعاقب
نواب آف بہاولپور