عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں
تعارفِ کتاب
نامِ کتاب
مقدمہ بہاولپور جلد دوم
جج
محمد اکبر خانؒ
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-11-2020
صفحات
358
الحمدللہ و سلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ
آج سے تقریباً ایک صدی قبل دارالعلوم دیوبند کے فاضل حضرت مولانا الٰہی بخش کی دختر محترمہ غلام عائشہ کا نکاح مسمّی عبدالرزاق ولد جان محمد سے ہوا۔ اس وقت منکوحہ نابالغ تھی۔ اس کے بلوغ ورخصتی سے قبل ناکح عبدالرزاق، قادیانی ہو گیا یہ خاندان اس وقت ضلع بہاول پور کا رہائشی تھا۔ بالغ ہونے پر ۲۴؍جولائی۱۹۲۶ء کو احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پورکی عدالت میں محترمہ غلام عائشہ کی طرف سے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ بہت سارے مراحل طے کرنے کے بعد ۷؍فروری ۱۹۳۵ء کو جاکر جج محمد اکبر خان کی عدالت عالیہ سے قادیانیوں کے کفر کا فیصلہ صادرہوا۔
فقیر: اللہ وسایا ۱۴؍جنوری ۲۰۲۰ء، چناب نگر
اہم مضامین کتاب
فریقین اوران کے مختار حاضرہیں
عقائد جماعت احمدیہ
حضرت مسیح موعود کے بعض الہامات پر اعتراضات
انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی
انت منی بمنزلۃ ولدی
آنحضرتﷺ آخری نبی ہیں
خاتم النّبیین کے معنی!
آنحضرتﷺ کی خصوصیات
قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ
لولاک لماخلقت الافلاک
علم قیامت صرف خداکوہے
آنحضرتﷺ کے بعد باب وحی غیرتشریعی مسدود نہیں ہے
عقیدہ سلف صالحین بقائے وحی غیر تشریعی کے خلاف نہیں
جماعت احمدیہ آنحضرتﷺ کو خاتم النّبیین یقین کرتی ہے
جمیع مسلمان آنحضرتﷺ کے بعد ایک نبی کاآنامانتے ہیں
خاتم النّبیین کے صحیح معنی
علماء نے لانبی بعدی کے کیا معنی کئے
مسیلمہ کذاب نے کس قسم کی نبوت کا دعویٰ کیا
قرآن مجید سے امکان نبوت پر دلائل
حقیقی خاتمﷺ
توہین صحابہؓ کا الزام اوراس کا جواب
فسخ نکاح کی ایک اور وجہ